پی ٹی آئی کو ایک ارب درخت اور سولر سسٹم کے اڈٹ کا سامنا کرنا ہوگا،امیر مقام

سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے اپنے ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکالا لیکن اسی ووٹ کے خریدنے والے کو اپنے تیرا سنیٹرز کا ووٹ دلوایا جماعت اسلامی نے پانچ سال پی ٹی آئی کے محافل نشاط اور بے حیائی کو جواز فراہم کیا اب کس منہ سے ایم ایم اے کے کشتی میں بیٹھ کر اپنے گنا ہوں کو دھو رہے ہیں،مشیروزیراعظم

جمعرات 10 مئی 2018 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ایک ارب درخت اور سولر سسٹم کے اڈٹ کا سامنا کرنا ہوگا، سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے اپنے ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکالا لیکن اسی ووٹ کے خریدنے والے کو اپنے تیرہ سنیٹرز کا ووٹ دلوایا ۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے پانچ سال پی ٹی آئی کے محافل نشاط اور بے حیائی کو جواز فراہم کیا اب کس منہ سے ایم ایم اے کے کشتی میں بیٹھ کر اپنے گنا ہوں کو دھو رہے ہیں، میاں محمد نوز شریف نے اس ملک کو اٹیمی قوت بنا کر دیگر ملک دشمن قوتوں کے عز ائم ناکام بنا دی ہے، موٹرے اوراقتصادی راہداری جیسے کثیر منصوبے نواز شریف کے کا رنامے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چکدرہ گریڈسٹیشن میں8کروڑ36لاکھ روپے کی لاگت سے کوٹی گرام،ناساپہ،چکدرہ سٹی،باڈوان اور بٹ خیلہ سٹی کے بجلی فیڈرزکے افتتاح کے بعدافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ای پسکو انجینئر فیض اللہ خان ، ایکسین سہیل خان ، ، مسلم لیگ کے رہنماء حاجی سید غنی ملا کنڈ ایجنسی کے صدر ، سجاد خان نے بھی خطا ب کیا۔

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں میا ں محمدنوازشیریف کے کا میاب جلسے اس بات کی دلیل ہے کہ عوام دیگر پا رٹیوں سے اکتاچکے ہیں آئندہ دور بھی مسلم لیگ ن کا ہے ،مر کز اور صوبے میں بھی مسلم لیگ (ن)کی حکومت بنے گی ۔ ا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ادینزئی کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ انہوں نے شروع کیا تھا اور تکمیل تک بھی وہ ہی پہنچائیںگے، ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی ۔