Live Updates

چیف جسٹس کے دورہ پشاور نے صوبائی حکومت کے بلند و بانگ دعوئوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا،ہمایون خان

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان نے پشاور کا دورہ کرکے صوبائی حکومت عظیم کارناموں بلند و بانگ دعوئوں ،اصلاحات کے نام پر وایلا کرنیوالوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا ہے ہسپتالوں میں من پسند افراد کو صرف اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے والوں کے نتائج اب سب کے سامنے آچکے ہے صوبائی حکومت کے پانچ سال گزرنے کے بعد بھی عوام محرومی کا شکار ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام سے صرف جھوٹ بھولا ہے اب تک صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے صوبے کے وسائل پنجاب حاصل کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہے نااہل حکومت نے وقت الزامات دھرنوں میں ضائع کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے بی آر ٹی افسران کے استعفوں کے پس پردہ محرکات کی تحقیقات کی جائے منصوبے کی لاگت 27ارب 75ارب روپے تک کیسے پہنچی نیب سے غیر جانب دار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہے منصوبے کے لئے بورڈاف ڈائرہکٹرز کی سفارشات اور منظوری کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے منصوبہ ہے کہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا اربوں کی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال اور اپنے من پسند چہتوں کو نوازنے کی تحقیقات کی جائیں چیف جسٹس صاحب نے صوبے کے دورہ کے موقع پر صوبائی حکومت کی کارکردگی عیاں کر دی ہے عمران نیازی کا پلان صرف وزیر اعظم بنا ہے جس کے لئے صوبے کو تجربہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے وزیر اعلی اور عمران خان سچھ سب کے سامنے لائے ناکام ڈیزائن کے لئے منظور نظر کنسلٹنٹ کو کروڑوں روپے دے کر کرپشن کی انتہا کردی گئی ہے بی آر ٹی میں سول ورک مکمل ہونے کیلئے وزیراعلیٰ بسوں کی خریداری میں کمیشن پربضد ہے وزیر اعلی کو جو لگے کہ ان کی حقیقت سامنے آرہی ہے اس کو راستے سے ہٹادیا جاتا ہے الزامات کگا ئے جاتے ہے منصوبے کے افسران نے استعفے دے کر صوبے کو ناقابل تلافی نقصان سے بچانے کی کوشش کی ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔

انہوں نے کہا منصوبے کی تکمیل کا دور دور تک امکان نظر نہیں ارہا ہے شہریوں کے کاروبار تباہ کردیئے گئے ہیں کوئی پالیسی طریقہ کار کوئی نظموضبط نہیں ہے بی آرٹی شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی عوام زلیل و خوار ہو رہے ہیں تبدیلی سرکار نے پھولوں کے شہر پشاور کا حلیہ بگار دیا ہے صفائی ستھرائی کی بدترین صورتحال ہے کاروباری طبقہ ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات