راولاکوٹ‘ دہمنی قتل کیس میں ثالثین نے 90لاکھ کی دیت کے عوض معاملہ حل کروادیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:29

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) دہمنی قتل کیس ثالثین نے حل کروادیا،90لاکھ دیت اداکردی گئی ۔سردارقیوم افسر،سردارظہوراز، سردارعبدالحمیدخان سردارکمال خان نے ثالثین کاکرداراداکرتے ہوئے دونوں خاندانوں کوآپس میں ملادیا۔دہمنی کے مشہورقتل کیس کاپنچاہتی فیصلہ،90لاکھ روپے مقتول کے ورثا ء کواداکردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال رمضان المبارک میں دہمنی کے مقام پرنمازتراویح کے بعددوگروپوں میں خوفناک تصادم کے دوران سعدشاہ نوازسکنہ دہمنی کوبے دردی سے قتل کردیاگیاتھا16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھاگرفتارملزمان میں سے دس ملزمان پہلے ہی سے ضمانت پررہاتھے جبکہ چھ ملزمان پابندسلاسل تھے دونوں فریقوں نے اپنے اپنے اختیارات ثالثین کودیئے ثالثین نے گزشتہ دن پنلک سیکرٹریٹ جماعت اسلامی راولاکوٹ میں فیصلہ سنایاملزمان کی طرف سے سردارقیوم افسرخان امیرجماعت اسلامی راولاکوٹ سردارظہورازمحکمہ برقیات،سردارعبدالحمیدخان جے کے ایل ایف سردارکمال خان دہمنی مقررکیے گئے تھے ثالثین نے اس قتل کیس کافیصلہ90لاکھ روپے دیت اوردیگرشرائط کے ساتھ سنایا۔

(جاری ہے)

اوردونوں خاندانوں کوآپس میں ملایافیصلے کے بعدملزمان رہاہوئے اوراپنے اپنے گھروں کوروانہ ہوئے آزادکشمیرکی تاریخ کاسب سے بڑافیصلہ ہوا۔