حریت رہنما شبیر ڈار کا شہید کشمیری نوجوان کو خراج عقیدت

جمعہ 11 مئی 2018 19:42

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈارنے کہاہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاںپیش کر رہے ہیں اور انکی یہ قربانیاں ہماری تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں جنہیں ہر گز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوںنے ان خیالات کا اظہارڈورو ویری ناگ میں شہید سجاد احمد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے سجاد کو شوپیاں میں پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔ انہوںنے شہید نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہدآزادی کشمیر کو شہداء کے مشن کی تکمیل تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ حریت رہنماء نے سانحہ چرار شریف کے شہداء کو بھی ان کے یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قابض فورسز نے صوفی بزرگ شیخ نو رالدین ولی کی1400سال پرانی درگاہ،دوہزار مکانوں اور دو سو دکانوں کو جلاکر خاکستر اور درجنوںافراد کو شہید کر دیا تھا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امتیاز احمد اور شریف الدین میر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :