ٹی وی پر بے حیائی نہ دکھائی جائے اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 12 مئی 2018 14:30

ٹی وی پر بے حیائی نہ دکھائی جائے اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،ْ چیف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹی وی پر بے حیائی نہ دکھائی جائے اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میںپاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی پروڈیوسرز اور فنکار عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی ایوارڈ تقریب میں خواتین کے کپڑے ناقابل قبول ہیں ،ْسب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہاہے،انہوں نے فنکارعدنا ن صدیقی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ لبرل ضرور ہیں مگر اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے۔سپریم کورٹ نے پیمراسمیت تمام چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی پر غیر ملکی مواد سے متعلق قانون اور عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔