Live Updates

ن لیگ کو دیوار سے لگانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں،چوہدری اصغر مجید خاں میو

نواز شریف پاکستانی عوام کا ہیرو اور ملک کے خیر خواہ ،ترقی اور خوشحالی کے مائنڈ ماسٹر ہیں عمران خان جنوبی پنجاب کا بٹوارہ کرنے والا پہلے جنوبی پنجاب میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی کا تو نظارہ کریں ،لیگی مید وار پی پی حلقہ 169

ہفتہ 12 مئی 2018 21:26

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء امید وار پی پی حلقہ 169 چوہدری اصغر مجید خاں میونے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، میا ں نواز شریف پاکستانی عوام کا ہیرو اور ملک کے خیر خواہ ،ترقی اور خوشحالی کے مائنڈ ماسٹر ہیں، عمران خان جنوبی پنجاب کا بٹوارہ کرنے والا پہلے جنوبی پنجاب میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی کا تو نظارہ کریں جنوبی پنجاب کی غیور عوام نوجوان نسل کو فحاشی کا کلچر متعارف کرانے والی سیاسی جماعت کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، میاں نواز شریف پر الزامات لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے میاں نوازشریف ایک عظیم لیڈر ، محب وطن اور امت مسلمہ کا امام تصور کرتے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ثانی ہے، چینی صدر کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف جیسا عظیم وزیراعظم نہ ہوتا تو چین کبھی پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری کارسک نہ لیتا، وہ ان خیالات کا اظہار دھوپ سڑی اپنے انتخابی حلقہ میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے، پاکستانی محب وطن کہتے ہیں کہ ازلی دشمن بھارت کے ایٹمی دھماکے کرنے پر اگرپاکستان میںکسی اور کی حکومت ہوتی تو کبھی جواب میں دھماکے نہ کرتے یہ نواز شریف ہی تھا کہ ہندستان کو جواب دیکر انڈیاکی چوہدراہٹ کو گرہن لگا دیا ، سیاسی عناصر کو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی سے کوئی سروکار نہیں، اقتدارکی ہوس نے ا ند ھا کردیا ہے، میاں نواز شریف کے جلسوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں ن لیگ مخالفوں کو عبرت ناک شکست دیں گے ، میاں نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنانے پرعوام کے اندر ہمدردیوں کا سیلاب امنڈ آیا ہے،لیکن اب تو ن لیگ ہی نشانہ پر ہے، عوام فکسنگ میچ کو بری طرح ناکام بنا دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات