ملکی تاریخ گواہ ہے پی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیں ،محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:28

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات 2013میں ایک منظم سازش کے ذریعے سیکورٹی کی بنیاد پر پارٹی کی اعلی قیادت کو عوام سے دور رکھا گیا۔ انتخابی نتائج میں وسیع دھاندلی کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ پی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیں مگر پیپلز پارٹی آج بھی قائم و دائم ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک کے عوام کے لئے انمول قربانیاں ہمیشہ یادر رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت بن کر سامنے آئے گی اور ملک کے عوام ووٹ کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا آئندہ وزیر اعظم منتخب کریں گے۔