Live Updates

ْ وزارت اطلاعات سے متعلقہ اداروں کی معلومات ایک ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، مریم اورنگزیب

اس ویب سائٹ سے طلباء بھی مستفید ہو سکتے ہیں ، اس کو دنیا کی نامور لائبریریوں سے منسلک کیا گیاہے ،کے پی کے میں 4برس سے احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں ، جمہوریت، مذہب، تعلیم، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جو فیصلے بھی ہوں وہ پارلیمنٹ کے اندر اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ویب سائٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 21:57

ْ وزارت اطلاعات سے متعلقہ اداروں کی معلومات ایک ویب سائٹ پر دستیاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ویب سائٹ پر وزارت اطلاعات سے متعلقہ اداروں کی معلومات ایک ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی،اس ویب سائٹ سے طلباء بھی مستفید ہو سکتے ہیں ، ویب سائٹ کو دنیا کی نامور لائبریریوں سے منسلک کیا گیاہے ،کے پی کے میں 4برس سے احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں ، جمہوریت، مذہب، تعلیم، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جو فیصلے بھی ہوں وہ پارلیمنٹ کے اندر اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ویب سائٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ویب سائٹ کے آرکائیو کو مزید بہتر کیا جائے گا ، وزارت اطلاعات سے متعلقہ اداروں کی معلومات ایک ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ سے طلباء بھی مستفید ہو سکتے ہیں ، ویب سائٹ کو دنیا کی نامور لائبریریوں سے منسلک کیا گیاہے ، ملکی اور غیر ملکی ویب سائٹ پر آئین پاکستان سے متعلق مکمل معلومات موجود ہیں ۔

قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، حکومت نے ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ، اس ویب سائٹ کا اجراء کا مقصد مثبت امیج کو ظاہر کرنا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب میں شکایت درج کرانے اور تحقیقات کا طریقہ کار موجود ہے ۔ حکومت کو 31مئی2018تک کام کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کو روک دیا گیا ۔

ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، ایک صوبے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، لاڈلوں کے کاغذ بھی نیب سے غائب کریے جاتے ہیں ، دیگر لوگوں کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا لائسنسں دے کر بری کردیا جاتا ہے ۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں وک بری کردیا جاتا ہے ۔ ایک شخص ،ایک پارٹی اور ایک صوبے کو ڈی فیم کرنے کیلئے 24گھنٹے کام کیا جارہاہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس صوبے نے کام کیا ہے ، نوازشریف نے عوام کی خدمت کی ہے ، ساڑھے تین برس میں 11ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی ہے ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، ملک میں مارشل لاء اور دیگر جمہوری حکومتیں آئیں مگر ہماری حکومت نے ان معاملات کو حل کیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کے پی کے میں 4برس سے احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں ، عمران خان کو پنجاب کی طرح کی ترقی کے پی کے میں کرنی چاہیے ، عمران خان کہتے ہین کہ 2013میں افواج پاکستان اور ریٹرنگ افسران نے دھاندلی کرائی ،عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ، دھرنے دیے ، لاک ڈجائون کیا ، 1990کی دہائی میں پاکستان آگے کی طرف جا چکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے مطابق کام کرنا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف احتسا ب عدالت میں 70مرتبہ پیش ہو چکے ہیں، ہر وہ قانون جس پر ڈکٹیٹر کی مہر ہے اسے پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، مذہب، تعلیم، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جب بھی شب خون مارا گیا جمہوریت اتنی ہی طاقت سے سامنے آئی، جو فیصلے بھی ہوں وہ پارلیمنٹ کے اندر اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات