نواز شریف کے بیان سے ریاست کی بدنامی ہوئی ،شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹر مشتاق احمد خان
ریاست مخالف بیان پر سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،بیان
اتوار 13 مئی 2018 18:50
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب کی اور انہیں مجرم ٹھہرایا ، اب وہ اس سب کا بدلہ جھوٹے اور من گھڑت بیانات کے ذریعے ریاست سے لینا چاہتے ہیں۔ ممبئی حملے بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کارستانی تھی جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا اور دہشتگرد ریاست قرار دینا تھا۔ میاں نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں کہ ممبئی میں 150ہلاکتوں میں پاکستانیوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تین بار حکومت کے سربراہ رہ چکے ہیں، ان کے منہ سے دشمن کے الفاظ اچھے نہیں لگتے ، انہیں ریاست پر لگائے گئے الزامات واپس لینے چاہئیں اور ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے پر پاکستانی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر بھارتی قتل وغارت گری پر تو کبھی نہیں بولے اور نا ہی کشمیر کے مسئلے کو قومی و بین الاقوامی میڈیا کا موضوع بنایا ، میاں صاحب کو ممبئی حملے تو یاد ہیں لیکن سری نگر ، بارہ مولا، سوپور، اسلام آباد یاد نہیں ہیں۔ حیرت ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تو معنی خیز اور پراسرار خاموشی ہے ، عدالتوں کی جانب سے ممبئی حملہ کیس کو تکمیل تک پہنچانے کا گلہ تو کیا ہے لیکن کلبھوشن یادیو کے کیس کا نہیں پوچھا کہ ابھی تک اپنے انجام کو کیوں نہیں پہنچا اور نہ ہی یہ پوچھا کہ کلبھوشن کو پاکستان میں بم دھماکوں اورقتل وغارت گری کی سزا کیوں نہیں ملی۔ میاں صاحب کو اس بارے میں بھی بات کرنی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.