Live Updates

کراچی کی عوام نے گینگ واراوربھتہ مافیہ کو مسترد کر دیا، پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے پر کراچی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں حلیم عال شیخ

کراچی کی عوام کو سمجھ آگیا ہے پاکستان کا قومی لیڈر عمران خان ہیں نئے پاکستان کے ساتھ اب نیا سندھ بھی بنے گا

اتوار 13 مئی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کے 12کو ہونے والے کامیاب جلسے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں تمام کارکنوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے حکمرانوں سے مقابلے میں ساتھ دیا اور کام کیا اور جلسہ کامیاب بنایا کراچی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں کو سمجھ آگیا کہ کراچی کا مستقبل تحریک انصاف ہے اور پاکستان کا اگلا لیڈر عمران خان ہے جو کراچی کو قومی دھارے میں شامل کرے او ر جلد نیا سندھ بنے گا اور نیا پاکستان بنے گا ، کراچی کی عوام نے پ پ کے جلسے کا بائیکاٹ کر اپنا فیصلہ سنا دیا پ پ کے جلسے میں سرکاری وسائل ہونے کے باوجود عوام جلسہ میں نہیں آئی سرکاری ملازمین کو زبردستی بٹھایا گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی نئی کرن بن چکے ہیں جلد ایسا نظام لائیں گے جس سے ہر امیر غریب کے لئے برابر کا انصاف ہوگا ، انہوں نے کہا کراچی کی عوام نے بھتہ خورں کی پتنگ کو وہ کاٹا کر دیا ہے اور اب گینگ واروں کو بھی مسترد کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کراچی پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب جلسہ رہا کراچی سے عوام نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اپنا فیصلہ سنا دیا ، عمران خان پورے سندھ کو ترقی دلوائیں گے ، حکومت میں آکر تعلیم، صحت، پولیس کے نظام کو ٹھیک کریں گے، عام انسان کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں پ پ نے دس سالوں میں سندھ کو تباہ برباد کر دیا ہے عوام کو بوری بند لاشوںکے علاقہ کچھ نہیں دیا گیا ، انہوں نے کہا کراچی کے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں جن کی لاکھ کوششوں کے باوجود عوام کی سونامی کو نہیں روک سکے، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ اب غدار وطن بھی بن چکے ہیں نواش شریف نے کبھی مودی حکومت کے خلاف بیان نہیں دیا تھا نہ ہیں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی تھی لیکن ان اب ایسا بیان دیکر پاکستان کی عوام کی دل آزاری کی ہے پاکستان کی عوام اب ایسے چور ، کرپٹ ملک دشمن سیاستدانوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات