کشمیری طالبعلم کی نظربندی کے خلاف اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 14 مئی 2018 15:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیراسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں شامل طلباء نے تصدق رشید بٹ نامی طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا کے مطابق تصدق کو بھارتی پولیس نے جمعرات کی شب اسکے والد کے ہمراہ گرفتار کیاتھا ۔ طلباء نے تصدق کی رہائی کے حق میں شدید نعرے بلند کئے۔اس سے قبل پیر کی صبح بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروںنے یونیورسٹی کی بس کو پامپور میں روک کر متعد د طلباء کی تفصیلات درج کیں۔

متعلقہ عنوان :