حلقہ بھمبر کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری امتیاز احمد کے والد انتقال کر گئے

پیر 14 مئی 2018 18:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) حلقہ بھمبر کی ممتاز سیاسی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری امتیاز احمد کے والد انتقال کر گئے، انکی نما ز جناہ انکے آبائی گائوں گڑھا چوہدریاں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل غلام ربانی ، جماعت اسلامی کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ، ڈاکٹر محمد اقبال، مہتمم شاہرات مظہر حسین، ایس ڈی او چوہدری فاروق زبیر ، ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر فارسٹر (ر) چوہدری خادم حسین، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درآئیاں ، ایس ڈی او برقیات چوہدری محمد طفیل، پرنسپل (ر) چوہدری محمد اسماعیل، ڈی ای او (ر) چوہدیر عنایت الله، یوتھ ونگ ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ التماس، کشمیر پریس کلب بھمبر کے جنرل سیکرٹری سجاد مرزا ، ممبر سی یو جے چوہدری عزرم اقبال ایس ڈی او طفیل احمد، ٹھیکیدار اعجاز ، پرنسپل چوہدری شبیر احمد طاہر، بائو محمد اشفاق،راجہ نعیم گل، سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔