ثابت کرینگے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا حکم شریف برادران نے دیا: ڈاکٹر طاہر القادری
نواز شریف کا لب ولہجہ بھارتی سفیر جیسا ہے، سزائوں سے بچنے کے لیے ریاست کو بلیک میل کر رہے ہیں ستمبر 2016میں کہا تھا نوازشریف اقتدار میں آئے نہیں لائے گئے ہیں، نواز،شہباز سمیت حواریوں کی طلبی سے کامل انصاف کے تقاضے پورے ہونگے
منگل 15 مئی 2018 21:18
(جاری ہے)
کلبھوشن کی گرفتاری پر نواز شریف کی خاموشی،خاندانی شادیوں میں مودی کی شرکت ،سجن جندال سے مری میں خفیہ ملاقات ہر جگہ ذومعنی راز و نیاز نظر آتے ہیں۔
پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی،نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی پر غیر ملکی انویسڑز تڑپ رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار اپنی جان بخشی کیلئے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے ،سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اب قومی سلامتی کو قتل کرنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی لائرزموومنٹ کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی بہت سارے مزید کھیل کھیلیں گے،ملک سے بھاگنے کیلئے ریاست کو بلیک میل بھی کریں گے۔نا اہل نے معیشت تباہ کر دی،آئین کو بے وقعت کیا ،سپریم کورٹ کو بدنام کیا ،فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی آخر کسی بات کا تو انہیں زعم ہے اور کوئی تو انکے پیچھے ہے۔آنے والے دنوں میں انویسٹر بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ لارجر بنچ نے نواز شریف،شہباز شریف کی سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔انشا اللہ شواہد اور ثبوتوں سے ثابت کرینگے کہ سانحہ ماڈل ٹائون قتل عام کا حکم شریف برادران اور انکے حواریوں نے دیا تھا ۔ شریف برادران سمیت جن 12 ذمہ داران کو انسداد دہشت گردی عدالت نے طلب نہیں کیا اب ان کی بھی طلبی ہو گی۔نواز شریف،شہباز شریف اور انکے حواریوں کی طلبی سے ہی کامل انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ظلم کے خاتمے کی جدوجہد میں شہدائے ماڈل ٹائون کا خون شامل ہے۔عوامی تحریک کے کارکنوں کی لڑائی ظالموں کے خلاف ہے۔قومی اداروںاور پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے شریف برادران نے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا حکم دیا۔سانحہ ماڈل ٹائون میں بہنے والے خون کا حساب ہو کر رہے گا۔نواز شریف،شہباز شریف بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں،حکمران ملک لوٹ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.