ختمِ نبوت کا حلف نواز شریف کی ایما پر ختم کیا گیا نواز شریف نے پاکستان کے خلاف بیان بازی کرکے جو غداری کی ہے،بابر سلیم کھوکھر

منگل 15 مئی 2018 22:24

جلالپور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدرحلقہ پی پی 109بابر سلیم کھوکھرنے ریلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فیل ہو چکی ملک کی برآمدات ختم ہو چکیں اور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے اب تو ن لیگ کو ووٹ دینے والے بھی پچھتا رہے ہیں ختمِ نبوت کا حلف نواز شریف کی ایما پر ختم کیا گیا نواز شریف نے پاکستان کے خلاف بیان بازی کرکے جو غداری کی ہے اُس کی پر پورا ملک اُن سے نفرت کر رہا ہے انشااللہ آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے بابر سلیم کھوکھر نے کہا کہ شہبازپورپل بنانے کا منصوبہ چوہدری پرویز الٰہی نے منظور کیا اور فنڈز دیئے ن لیگ کی حکومت نے برسوں رکاوٹ ڈال کر لاگت میں اضافہ کیا اور قوم کے اضافی اربوں روپے ضائع کیے بابر سلیم کھوکھر نے کہاکہ حسین لورز اور یوتھ ونگ نے بہترین ریلی کا انعقاد کیا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ جلالپورجٹاں مسلم لیگ اور چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے حسین لورز ضلع گجرات کے صدر چوہدری صمصام آف لورائے نے کہا کہ پاکستانی لوگ نواز شریف کو لیڈر نہیں غدار سمجھتے ہیں ایسے لوگوں کو غداری کی سزا دی جائے چوہدری صمصام نے کہا شہباز پور پل چوہدری پرویز الٰہی کا منصوبہ ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت نے پنجاب کی مثالی خدمت کی انھوں نے کہا کہ الیکشن میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پرن لیگ کو قوم سزا دے گی اور آنے والا وقت چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الٰہی کا ہے صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ عاصم خاں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملک بنایا اب ملک کے تحفظ کی جنگ بھی مسلم لیگ لڑے گی انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی محب الوطن ہیں چوہدری وجاہت حسین جیت کر رُکا ہوا ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے چوہدر عثمان دیوانہ نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اُن کی جیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔