اس مرتبہ رمضان کا مہینہ بہت مشکل ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں کی تشویش ناک پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کی پیشن گوئی کردی

بدھ 16 مئی 2018 19:38

اس مرتبہ رمضان کا مہینہ بہت مشکل ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں کی تشویش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کی پیشن گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما آتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اس بار گرمی کی حدت معمول سے ذیادہ ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی اب لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کی پیشن گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائیکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آئندہ ہفتے شہر کا درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جبکہ ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں موسم شدید گرم ہونے کاامکان ہے ،کراچی میں سمندری ہوائوں کے بند ہونے کاامکان ہے ،جبکہ شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں موسم کی گرمی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہرکیا ہے کہ موسم کی گرمی جون تک برقرار رہے گی،جبکہ اس دوران شہری خصوصی احتیاطی تدابیراختیار کریں ،دھوپ میں ذیادہ سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔