مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست حکومت ہے ‘وزیراعظم فاروق حیدرخان نے اقتدار سنبھالتے ہی بہت کم عرصہ میں دن رات محنت کرکے عوامی مسائل حل کررہی ہے

رکن آزادجموںوکشمیربارکونسل راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ کی بات چیت

بدھ مئی 20:53

میر پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) رکن آزادجموںوکشمیربارکونسل راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دوست حکومت ہے ،،وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اقتدار سنبھالتے ہی بہت کم عرصہ میں دن رات محنت کرکے عوامی مسائل حل کررہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے حلقہ سماہنی کے عوام کا25 سالہ پرانامسئلہ حل کردیاہے ۔

بھمبرسے لیکر سماہنی تک محکمہ برقیات نے ڈاک کنڈیکٹر تبدیل کردیاہے جس سے حلقہ سماہنی کی بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیاہے اور حلقہ سماہنی کی بجلی کے وولٹیج پورے ہوگئے ہیں ۔ حلقہ سماہنی کے عوام وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان، وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان اور سا بق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حلقہ کے عوام کے لیے ترجیحی بنیادوں پربجلی کے مسئلہ کوحل کیا ۔

(جاری ہے)

ایکسین برقیات بھمبر خالد صدیق، ایس ڈی او برقیات سماہنی گلزار خلجی اور محکمہ برقیات کا عملہ بھی خراج تحسین کامستحق ہے جنھوں نے دن رات محنت کرکے اس کام کوپایاتکمیل تک پہنچایا ، لوگوں کی پریشانی کوحل کیااور غریب لوگوں کی دعائیں لیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے آفس چیمبرمیںآئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ حلقہ سماہنی کوگذشتہ 25 سالوں سے پسماندہ رکھاگیا ن لیگ کی حکومت بنتے ہی ایک ایک کرکے مسائل کوحل کیاجارہاہے ۔

ہم وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان، وزیربرقیات راجہ نثار احمدخان اورسابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے حلقہ سماہنی کا25 سالہ پرانامسئلہ حل کیااس پرحلقہ کے عوام ان کے شکرگزار ہیں اور محکمہ برقیات کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے بہت کم وقت میں دن رات ایک کرکے کام کوپایاتکمیل تک پہنچایااور عوام کوسہولت دی۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور ان کی کابینہ آزادکشمیربھرمیں تعمیروترقی کے لحاظ سے مثالی کام کررہی ہے جس سے غریب عوام بھی براہ راست مستفید ہورہی ہے۔