ایم کیوایم کے محمد حسین کی سندھ اسمبلی میں دھواں دار تقریر کے دوران پیپلزپارٹی اور جئے سندھ پر سخت تنقید

پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئی تو سندھو دیش کو تقویت ملی، پیپلزپارٹی نوکریاں فروخت کرتی ہے کرپشن انکا محور ہے، محمد حسین ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ ہم نے نہیں لگایا، پکا قلعہ میں مہاجر ماں بہنوں کو مارا گیا، سندھ یونیورسٹی اور جامشورو میں اردو اسپیکنگ طلبا پر دروازے بند کئے گئے،رکن سندھ اسمبلی

جمعہ 18 مئی 2018 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے سندھ اسمبلی میں دھواں دار تقریر کے دوران پیپلزپارٹی اور جئے سندھ پر سخت تنقید کی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئی تو سندھو دیش کو تقویت ملی۔ پیپلزپارٹی نوکریاں فروخت کرتی ہے۔ کرپشن انکا محور ہے۔ ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ ہم نے نہیں لگایا۔

پکا قلعہ میں مہاجر ماں بہنوں کو مارا گیا۔ سندھ یونی ورسٹی اور جامشورو میں اردو اسپیکنگ طلبا پر دروازے بند کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

محمد حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہوں اور رہونگا بانی ایم کیوایم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایم پی اے اور وزیر بنا کر عزت دی ایم کیوایم کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے ایم کیوایم کے قیام سے جئیے سندھ کی تنظیم کا خاتمہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مہاجر اور کراچی دشمنی پر مبنی پالیسیاں بنائیں حکومت کا بجٹ ہے اور اسمبلی میں حکومتی بینچز خالی ہیں انہوں نے کہا کہ جلسوں کی بنیاد پر ووٹ نہیں ملتا لوگ کارکردگی اور خدمت کی وجہ سے ووٹ دیتے ہیں پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئی سندھو دیش کو تقویت ملی بتائیں کہ سندھو دیش کا ترانہ پڑھنے والے کن جیلوں میں ہیں پیپلزپارٹی نوکریاں بیچتی ہے کرپشن انکا محور ہے میرٹ کا قتل انکے اقتدار کا محور رہا ججز نے بھی کہا کہ ڈائن بھی ایک گھر چھوڑ دیتی ہے پاکستان کی تقسیم انیس سو اکہتر میں ہم نے نہیں کی ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ میں نے نہیں لگایا سندھ میں لسانی بل کوٹہ سسٹم میں نہیں لایا ہوسکتا ہے کہ آج کی میری تقریر آخری ہو سندھ یونیورسٹی جامشورو میں مہاجروں پنجابیوں کا داخلہ بند کیاسانحہ پکا قلعہ میں ماوں بہنوں کو مارا گیا ستائیس دسمبر دوہزار سات کو سندھ کے شہری علاقوں سے انتقام لیا گیا ستائیس دسمبر دوہزار سات کو ماوں بہنوں کی عصمت دری کی گئی کراچی کی ادھی ابادی مردم شماری میان کم کردی گئی بتایا جائے پیپلزپارٹی نے کراچی کی ابادی ڈیڑھ کروڑ کم ہونے پر احتجاج کیوں نہیں کیا کراچی کی جیلوں سے کرمنلز کو کس نے رہا کرایا طیارہ اغوا کرکے کس نے ملزم چھڑائے یہ کراچی دشمنی نہیں تو اور کیا ہے لیاری گینگ وار کس نے بنائی ذوالفقارمرزا نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی پیپلزپارٹی کی پالیسی تھی محمد حسین نے کہا کہ ایم کیوایم شہیدوں ، اسیروں اور عوام کی جماعت ہے ایم کیو ایم کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا میں ایم کیوایم اور بانی ایم کیوایم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی میں ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا ایم کیوایم کے قیام سے سندھودیش کا منصوبہ خاک ہوگیا ایم کیوایم تناور درخت ہے ایم کیوایم شہیدوں اسیروں اور عوام کی جماعت ہے ایم کیوایم نے مجھے عزت دی ایم کیوایم کے کہنے پر مجھے عوام نے ووٹ دئیے۔