مقبوضہ کشمیر، دختران ملت کی پارٹی رہنمائوں کی دوبارہ گرفتاری کی شدیدمذمت

پیر 21 مئی 2018 13:45

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے اپنی پاٹی چیئرپرسن آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتای کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان رہنمائوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن انہیںصورہ پولیس سٹیشن لے جایاگیا جہاںسے ان کو راجباغ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ ان کی نظربندی غیر قانونی ہے اور تازہ نظربندی کے حوالے پولیس نے ان کے اہل خانہ یا ان کی جماعت کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل نظربندی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے پارٹی چیئر پرسن کی صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیںکیونکہ وہ پہلے ہی کئی عارضوں میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے عوام سے آسیہ اندرابی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے جن کی صحت ہرگزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :