آزاد کشمیر کابینہ کا وفاقی محصولات میں آزاد کشمیر کا حصہ بڑھانے، عبوری آئین میں ترمیم، مالیاتی اختیارات میں اضافے میں پیشرفت پر محمد فاروق حیدر کو خراج تحسین

پیر 21 مئی 2018 16:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اراکین کی طرف سے وفاقی محصولات میں آزادکشمیر کا حصہ 2.27سے بڑھا کر 3.64کیے جانے ،آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترامیم ،مالیاتی اختیارات میں اضافے کے لیے مثبت پیش رفت پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ریاستی امور پر ٹھوس پیش رفت پر وزیراعظم آزادکشمیر کو مبارکباد پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

کابینہ اراکین نے اس سارے عمل میں شریک وزراء بیوروکریسی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر کی خدمات کو سراہاتے ہوئے نو تعینات چیف سیکرٹری وحید الدین کو خوش آمدید کہا گیا ۔