ٹیکسلا میوزیم سیاحوں اور تاریخ کے طالب علموں کیلئے مفید معلومات کا حامل ہے،حکام

پیر 21 مئی 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ٹیکسلا میوزیم راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں واقع ہے، یہ ایک سائٹ میوزیم ہے اور یہ بنیادی طور پر گندھارا آرٹ پر مشتمل ہے، ٹیکسلا میں قدیم تہذیب کے آثار موجود ییں۔ یہاں کی سائٹس کا تعلق 600 قبل مسیح اور 700 قبل مسیح تاریخ سے ہے۔ ٹیکسلا میوزیم کا کام 1918ء میں شروع ہوا۔ ٹیکسلا میوزیم پاکستان میں ساتویں صدی کے پہلے سے پتھر بدھ کے مجسمہ کا سب سے اہم اور جامع مجموعہ میں سے ایک ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسلا کا میوزیم پاکستان کے خوبصورت میوزیم میں سے ایک ہے۔ یہ میوزیم سیاحوں اور تاریخ کے طالب علموں کیلئے مفید معلومات کا حامل ہے۔ میوزیم میں اس شہر کی کلچرل ہسٹری سے متعلق نوادرات زیادہ تعداد میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے یہاں سے نوادرات برآمد ہونے کے آثار ملتے ہیں۔ جن میں گندھارا اسٹون، گولڈ، سلور اور جیولری اسٹون، لکھائی کا سامان، ڈومیسٹک ہائوس ہولڈ کا سامان، ٹوائلیٹ کا سامان، کوائنز، ٹولز اور دوسرے اشیاء شامل ہیں۔

میوزیم میں سجائے گئے تمام نوادرات ٹیکسلا کی وادی سے کھدائی کے دوران حاصل کئے گئے ہیں۔ میوزیم میں تین بڑے ہال ہیں مرکزی ہال نسبتاً بڑا ہے۔ اس ہال میں دو چھوٹے چھوٹے کمرے بھی ہیں اس ہال کے وسط میں ’’موہڑہ مراد‘‘ میں دریافت ہونے والے ایک اسٹوپہ کی نقل رکھی گئی ہے۔ یہ ہال پتھر پر تراشیدہ بتوں اور پتھروں سے بنی ہوئی دیگر اشیاء پر مشتمل ہے جبکہ جنوبی ہال میں متفرق اشیاء جن میں لوہا، تانبا اور پتھروں سے بنائی گئی اشیاء اور آگ میں بنے ہوئے مٹی کے برتن ا ور کھلونوں کی نمائش کی گئی ہے۔ مرکزی ہال کے دو کمروں میں سکے، چاندی کے برتن، زیورات اور ایک سوئی ہوئی سازندہ کی نقل مورتی ہے۔ دوسرے کمرے میں سونے کے زیورات ہیں۔

متعلقہ عنوان :