متحدہ مجلس عمل مستقبل کی امید نو ، عوام ساتھ دیں ، لیاقت بلوچ

دینی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک دفعہ پھر تازہ دم ہوکر قیادت کے لیے تیار ہے،افطار ڈنر اور ایم ایم اے کی پنجاب قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں خطاب

پیر 21 مئی 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستا ن اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے افطار ڈنر اور ایم ایم اے کی پنجاب قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل مستقبل کی امید نو ہے ۔ عوام ساتھ دیں ، دینی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک دفعہ پھر تازہ دم ہوکر قیادت کے لیے تیار ہے ۔

متحدہ مجلس عمل کے کارکنان متحرک ہوں ، اتحاد ، وحدت ، یکجہتی ، ترقی اور خوشحالی کے انقلابی پیغام عوا م تک پہنچائیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی منشور کمیٹی کی سفارشات کو مرکزی قیادت نے منظور کرلیا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے ایم ایم اے کے انتخابی نشان’’ کتاب ‘‘کے حصول کے ساتھ اسلامی ، عوامی فلاح کا انقلابی منشو ر پوری قوم کے سامنے پیش کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے ہی پنجاب کی سیاست پر قابض عوام دشمن بتوں کو پاش پاش کرے گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر بھارت کی آبی جارحیت ہے ۔ حکومت سوئی رہی بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے کام کرتا چلا جارہاہے ۔ حکومت اقو ام متحدہ اور ورلڈبنک میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر فور ی مضبوط آواز اٹھائے ۔ آئندہ نگران حکومت کے لیے یہ بڑا چیلنج ہوگا ۔ لیاقت بلو چ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کیاکہ ملکی معیشت کے بنیادی ستون سب سے زیادہ روزگار دینے والی ٹیکسٹائل صنعت کو بحران اور تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقتصادی اقدامات کریں ۔ ٹیکسٹائل صنعت کی تباہی سے زراعت اور زیادہ زبوں حال ہوگی