لاہور،المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام طلبا کیلئے بعنوان ’’ماہ رمضان، کشمیر کے نام‘‘افطار پروگرام کا اہتمام

پیر 21 مئی 2018 21:29

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام طلبا کیلئے بعنوان ’’ماہ رمضان، کشمیر کے نام‘‘افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبا نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد اور مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس ضلع لاہور مظہر علی تھے۔

مغلپورہ کے مقامی ھال میں منعقدہ اس افطار پروگرا م میںطلبا سے گفتگو کرتے ہوئے مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالدنے کہا کہ اللہ نے ہمیں ایک بار اپنی رحمت سے فیض یاب ہونے کیلئے رمضان المبارک کا موقع دیا ہے۔ اس ہی بابرکت مہینہ کی مبارک رات میں پاکستان کا قیام وجود میں آیا۔ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تاکہ ہم اسلام کی تعلیمات پر آزادی کیساتھ عمل کر سکیں۔ آج ہماری شہہ رگ ’’کشمیر --‘‘ہماری ازلی دشمن کے ہاتھ میں ہے جسے چھڑوانا ناگزیر ہو شکا ہے۔بھارتی فوج کشمیر میں کشمیریوں کے آگے بندھ باندھ رہی ہے تاکہ ان کے رستے کو روکا جا سکے۔ بھارتی فوج نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ خطرناک مہلک کمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

روزانہ کئی کشمیریوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ مگر آفرین ہے ان کشمیریوں پر، جو پاکستان سے محبت میں سب کچھ برداشت کر رہے ہیں۔ گھروں میں تلاشی کے نام پر مائوں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے۔7سالہ معصوم بچیوں سے لے کر 80سالہ بوڑھی مائوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بد قسمتی سے پاکستان میں بیٹھے کچھ لوگ آج بھارت کی زبان بول رہے ہیں اور نظریہ پاکستان کے انکاری ہیں۔

جبکہ دوسری طرف جموں سے مسلمانوںکا صفایا کرنے کیلئے معصوم آصفہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیری کشمیر کی آزادی کی جنگ نہیں، بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسلحہ اٹھا کر کر مسلح جدوجہد میں شامل ہونے والوںیونیورسٹیز کے نوجوانوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حال میں کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رفیع بٹ اس کی تازہ مثال ہیں۔

عالمی دنیا کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور اقوام متحدہ کے قدیم ترین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرئے۔ مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس ضلع لاہور مظہر علی کا کہنا تھا کہ کشمیری آج ’’ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ کے نعرے بلند کرتے نظر آتے ہیں۔شہید ہونے سے پہلے وصیت کرتے ہیں کہ شہادت کے بعد انھیں پاکستانی پرچم میں لپیٹا جائے۔