اسلامیہ کالج کی ثناء پرویز نے پاکستان سٹڈیز میں ایم فل کرلیا

منگل مئی 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کی سکالر ثناء پرویز نے ہونے والے زبانی امتحان میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا‘ سکالر کے سپروائزر‘ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان تھے‘ ان کا تحقیقی کام تحریک پاکستان میں آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کردار سے متعلق تھا‘ ان کے بیرونی ممتحن کے فرائض یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ آرکیالوجی کے سابقہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے ادا کیے۔