پاکستان کوساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

میگا ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا‘پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن

منگل 22 مئی 2018 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔جسے اے سی بی ایس نے منظور کرتے ہوئے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دیدی ہے۔ پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :