ساہیوال،تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل دوستوں کو کچل دیا، دونوں مو قع پر جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 20:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) لاہور روڈ پر چک 110/12.Lکے قریب تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل دوستوں کو کچل دیا دونوں مو قع پر ہی جاں بحق ۔

(جاری ہے)

مر نے والوں میں محمد احمد اور عادل شہزاد کی شناخت ہو گئی ہے دونوں گلستان کالونی چیچہ وطنی کے رہنے والے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں دوست چیچہ وطنی جا رہے تھے کہ یوٹرن پر تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے پولیس نے دونوں لاشوں کو پاسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ٹرالر پولیس نے قبضہ میں لے لیا لیکن ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔