ٹریفک پولیس کی بدوں کاغذات ‘ بدوں نمبر پلیٹ ‘ جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیخلاف کارروائی

جعلی پریس پلیٹ والے موٹرسائیکل سمیت متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکل ضبط کرلئے گئے

منگل 22 مئی 2018 21:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کی بدوں کاغذات ‘ بدوں نمبر پلیٹ ‘ جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیخلاف کارروائی ‘ جعلی پریس پلیٹ والے موٹرسائیکل سمیت متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکل ضبط کرلئے گئے ۔ جعل ساز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اولڈ سیکرٹریٹ میں چیکنگ کے دوران بدوں کاغذات ‘ بدوں نمبر پلیٹ ‘ جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیخلاف کارروائی کی اس دوران کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو جرمانے کئے گئے ۔

ایک جعلی پریس نمبر پلیٹ کے حامل جعل ساز کا موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ اس موقع پر ٹریفک سارجنٹ راجہ سجاد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جعل سازوں کو قانون کے دائرے میں لائینگے۔ کسی کیساتھ کوئی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :