ثریا عظیم ہسپتال دکھی انسانی کی خدمت میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

منگل 22 مئی 2018 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ آج کے اس دور میں جہاں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ایسے میں ثریاعظیم ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ جہاں ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز انتہائی معمولی فیس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کو چیک اپ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔

اس سلسلہ میں گذشتہ سال میں 20 سال لاکھ سے زائد رقم کی سبسڈی دی گئی ثریا عظیم ہسپتال کے زیر اہتمام مزید جدید مشینری اور نرسنگ کالج کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ثریا عظیم (وقف)ہسپتال کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر ارشد ضیاء ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، محسن بشیر ، فیض احمد فیضی و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اس بار کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات تک پہنچا جائے اور ان سے زکوة و صدقات کی وصولی کی جائے تاکہ آئندہ سال میں ہسپتال کی عمارت اورمیڈیکل سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا سکے ۔ 100 روپے کی پرچی پر مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور میڈیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔