ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملک علی ذوالقرنین اعوان نے 48 ریٹرننگ /اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا

منگل 22 مئی 2018 23:22

سیالکوٹ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملک علی ذوالقرنین اعوان نے جنرل الیکشن 2018ء میںضلع سیالکوٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی کل 16نشستوں پر الیکشن کے انعقاد کیلئے مجموعی طور 48 ریٹرننگ /اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے تفویض کئے گئے اختیارات/ ذمہ داریوں کی مکمل غیر جانبداری ، جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دہی کا حلف لیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ملک علی ذوالقرنین اعوان نے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن 2018ء میں بطور آر او اور اے آر او تعیناتی کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام آر اوز اور اے آراوز الیکشن 2018ء میں اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق بلا خوف خطر انجام دیں گے اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں الیکشن کے پُر امن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اے آر از اپنے آراوز کے ساتھ تعاون کریں گے اور اس سلسلہ میںاپنی تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اے آر اوز اپنے آراو کے ساتھی قریبی رابطہ میں رہیں ۔ ضلع سیالکوٹ میں جنرل الیکشن 2018ء کے الیکشن میں 5قومی اسمبلی اور 11صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 11ریٹرنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جن کا تعلق ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے ہے جبکہ 32مختلف محکموں کے مقامی افسران اے آر او کی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔