نوازشریف کے خلاف پراپیگنڈہ ان کی مقبولیت ختم نہیںکرسکتا ،رہنما مسلم لیگ ن

منگل 22 مئی 2018 23:33

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی گاؤں چکنمبر327گ ب میں محمد طاہرنمبردارکے گھر پر وزیر مملکت برائے مواصلات جنیدانوار اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری امجد علی جاوید اور ایم پی اے میاں رفیق کا عوامی رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی حکومت بھی انشاء اللہ ہماری ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف پراپیگنڈہ ان کی مقبولیت ختم نہیںکرسکتا میاںنواز شریف کی قیادت میں ملک امن وامان ،لوڈشیڈنگ سے نجات ،سی پیک،گوادرپورٹ و بجلی کے میگا پراجیکٹس اور دیگر ترقیاتی اہداف حاصل کئے گئے ۔قومی ترقی اگرنواز شریف کا جرم ہے تو مسلم لیگ (ن) یہ جرم کرتی رہے گی ،امجد علی جاویداورمیاں رفیق ایم پی اے نے کہا کہ الزامات کی سیاست نہیں بلکہ حقیقی جمہوری اقدار کا فروغ سیاسی راہنماؤں کی جدوجہدکا مرکز ہونا چاہیے اورعوامی خدمات پر ہی 2018انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔