
اس وقت ملک میں انتشار کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے،پروفیسر حافظ محمد سعید
اتحادی ملکوں کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو نشانہ بناگیا ہے،موجودہ حالات میں پاکستان میں نئے بیانیے پریشان کن ہیں، امیر جماعة الدعوة پاکستان
منگل 22 مئی 2018 23:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ اس وقت دنیا کا بڑا مسئلہ پاکستان ہے۔ دنیا کی بدلتی پالیسیوں میں پاکستان اہم حیثیت کا حامل بن چکا ہے۔ بیرونی قوتوں کو مضبوط پاکستان کسی صورت برداشت نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی افغان پالیسی کے تحت امریکا پاکستان کے خلاف بہت کچھ کرنا چاہتا ہے۔ داعش کو شام سے لاکر افغانستان میں کردار دیا جارہا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ براہ راست پاکستان سے الجھنا ان کے مفاد میں اچھا نہیں، اس لیے وہ پاکستان کو مسائل میں الجھا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ امریکا سب سے پہلے اپنا مفاد دیکھتا ہے، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان اپنا مفاد نہیں دیکھ رہا۔ سی پیک منصوبے کے بعد بھی ہم چین کو اس بات پر قائل نہیں کرسکے کہ انڈیا ہمارا دشمن ہے، ان کے ساتھ بات چیت سے قبل ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا ذمے دار پاکستان کو سمجھتا ہے۔ اس لیے وہ نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان حالات میں ہمیں چین اور روس کو اپنے قریب کرلینا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ داعش امریکا کا خطرناک ہتھیار ہے، وہ اسے عالم اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ اس حساس مسئلے پر میڈیا قوم اور سیاستدانوں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو بہت خطرات درپیش ہیں۔ کم از کم ہمیں اپنے اندر کے معاملات کو سنبھالنا چاہیے۔ اس صورت حال کے اندر ایک ہی راستہ ہے کہ ہم آپس میں متحد ہوجائیں۔ دشمن اندر کے لوگوں کو ہی استعمال کرتا ہے۔ اگر انڈیا کو اگر تلہ سازش نہ ملتی تو وہ مشرقی پاکستان علیحدہ نہیں کرسکتا تھا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک کے اندر کے معاملات کو سنبھالنا میڈیا کی ذمے داری ہے۔ میڈیا حکومتوں کی اصلاح کرسکتا ہے۔ اداروں کو ٹکرائو سے روکنے کے لیے میڈیا کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے حالات مختلف ہیں، سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی سالمیت ہے۔ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کی حفاظت کے لیے کیا کرنا ہے، اس نکتے پر ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکا کسی ایک ملک کا نہیں اسلام کا دشمن بن چکا ہے۔ مشرق وسطی کے مسائل پر او آئی سی کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.