فاروق حیدر کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی گزشتہ نصف صدی پر بھاری ہے‘فاروق حیدر نے آزاد خطہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ گڈگورننس اور میرٹ پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے آئین وقانون کی بالادستی قائم کی ہے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے بانی رہنماء الحاج فیروز خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 23 مئی 2018 18:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنماء الحاج فیروز خان نے کہا ہے کہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی گزشتہ نصف صدی پر بھاری ہے۔فاروق حیدر نے آزاد خطہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ گڈگورننس اور میرٹ پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے آئین وقانون کی بالادستی قائم کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کابینہ اور حکومت نے پانچ سالوں میں عوامی مفادات میں جتنی قانون سازی فیصلے اور اقدامات اٹھائے اسکی مثال نہیں متلی۔گڈگورننس اور میرٹ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔بہترین پبلک سروس کمیشن کے قیام اور این ٹی ایس کے نفاد سے عام اور غریب آدمی کا بیٹا اور بیٹی سرکاری محکموں میں بطور آفیسر و معلم تعینات ہو رہے ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت جملہ محکمہ جات کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبے اب زمین پر دکھائی دے رہے ہیں کل تک پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کے لیے کارکنان آج ان کمیٹیوں سے دور اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ اب رقم زمین پر خرچ کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

الحاج فیروز خان نے کہا کہ فاروق حیدر کی حکومت کے خاتمہ کی افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔فاروق حیدر کا ایک دن کا اقتدار دیگر کے سالوں کے اقتدار سے بہتر ہے۔جنہوں نے ہر فورم پر ڈھنکے کی چوٹ پر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی بات کی اور کبھی اقتدار کی پروا تک نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت فاروق حیدر کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔عوامی عدالت سے سرخرو ہو کر آئندہ پھر پانچ سال کیلئے حکومت بنائے گی۔افواء ساز فیکٹریاں حسب سابق پشمان ہونگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ایک ملاقات میں یقنی دہانی کروائی ہے کہ جلد گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا