لاہور، وزیراعظم ا غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
بدھ 23 مئی 2018 23:53
(جاری ہے)
مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف اگر کسی مسلم حکمران نے فوری اور شدید ردِعمل کااظہار کیا ہے تو وہ ترک صدر رجب طیب اردگان ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کیخلاف مظاہروں میں گزشتہ دنوں 60 سے زائد فلسطینی شہید اور 3400 کے قریب زخمی ہوئے۔ ترکی نے اس کا نوٹس لینے میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوراً توڑ لئے۔ اگرچہ پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، مظاہرے ہوئے، ریلیاں نکالی گئیں لیکن دُنیائے اسلام میں اسرائیل کیخلاف سب سے بڑی ریلی استنبول میں نکالی گئی جس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شامل تھے۔ او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرنیوالوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کرانے، اسرائیل کا احتساب کرنے اور یو این او مشن بلانے کے مطالبات کئے ہیں۔ لیکن یہ سارے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ اقوام متحدہ ہی شفاف تحقیقات کرانے کے اختیارات رکھتی ہے جبکہ یہ ادارہ امریکہ کے گھر کی لونڈی ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے کیلئے اسرائیل کو ہمیشہ امریکہ کی بھرپور تائید و حمایت حاصل رہی ہے۔ اسلام دشمن طاغوتی طاقتیں مسلم دُنیا میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔ اگر مسلم حکمران اور مسلمان عوام فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو سب سے پہلے اُنہیں باہمی اختلافات ختم کر کے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا۔ جب بھی مسلمان اپنے آپ کو جسد واحد کے قالب میں ڈھال لیں گے تو اسرائیل فلسطینیوں کو اُنکے علاقے واپس کرنے اور بھارت کشمیریوں کوحقِ خودارادیت دینے پر خودبخود مجبور ہو جائیگا اور اس کیلئے مظاہرے، جلسے، جلوس، ریلیاں اور احتجاج کرنے اور اقوام متحدہ اور امریکہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.