سینیٹ میں شہید کرنل سہیل عابد، دو پولیس اہلکاروں، صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ، ، سبیکا شیخ،مقبوضہ کشمیر،فلسطین کے شہداء ، ایل اوسی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد اور دو پولیس اہلکاروں، وفاقی وزیر انسداد منشیات صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ، ٹیکساس، امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ،مقبوضہ کشمیر،فلسطین کے شہداء ،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کروائی۔