پرائیویٹ تعلیمی ادارے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘کوالٹی ایجوکیشن اور شرح خواندگی بڑھانے میں ان اداروں کا کلیدی رول ہے‘آزادکشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہایت مناسب فیس لے رہے ہیں

آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز وکالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد خالد کھوکھر کی بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 20:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز وکالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد خالد کھوکھر نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کوالٹی ایجوکیشن اور شرح خواندگی بڑھانے میں ان اداروں کا کلیدی رول ہے۔آزادکشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہایت مناسب فیس لے رہے ہیں۔

95%نجی تعلیمی ادارے نرسری سے کالج لیول تک500سی2000(دو ہزار) ماہانہ فیس لے رہے ہیں اتنی کم فیس میں یہ ادارے جہالت کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔بعض ناعاقبت اندیش پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف من گھڑت باتیں کر کے قوم کی ترقی کا راستہ روکنے کے در پے ہیں۔اُنہوں نے اپنے اخبار ی بیان میں کہا کہ اگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہ ہوں تو حکومت یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

یہ ادارے حکومت ہی کے کام میں معاون و مددگار ہیں۔چاروں طرف مسائل میں گھیرے ہوئے ہونے کے باوجود بورڈ کے رزلٹ میں اور میڈیکل ،انجیئرنگ اور دوسرے مقابلہ کے امتحانات میں پرائیویٹ سیکٹر ٹاپ پہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے مسائل کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی۔مختلف ہتھکنڈوں اور پابندیوں سے اس سیکٹر کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور جو کوئی بھی ٹیلنٹ کو ابھارتا ہے اُسکی ستائش کی جاتی ہے۔

1990ء سے قبل بہت کم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا وجود تھا۔90ء کی دہائی میںپرائیویٹ تعلیمی ادارے تیز رفتاری سے معروض وجود میں آئے اور اب اللہ کے فضل و کرم سے ہزاروں کی تعداد میںموجود ہیں اور لاکھوں طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت مہیا کر رہے ہیں۔ جبکہ ہزاروں لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کیا ہوا ہے۔کیا قومی دھارے میں یہ کم خدمات ہیں ہمارے ارباب اختیار کو سنجیدگی سے ان اداروں کی کسمپرسی کا نوٹس لینا چاہیے اور بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا حصہ شامل ہونا چاہیے۔

یہ ادارے ٹیکس کی مدد میں کرڑوں روپے حکومتی خزانہ میں ڈال رہے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرلAPSCAنے کہا کہ ہم بہت جلد دارلحکومت میں پریس کانفرنس کر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔آزادکشمیر کے دس اضلاع میںAPSCAاپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔انہوں نے موجودہ حکومت کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے اپیل کی کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کریں۔تاکہ یہ ادارے یکسوئی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور کا رسرکار میں معاون ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :