مسیر گروپ پیپلز پارٹی کا ہروال دستہ ہے‘مسیر گروپ کی 1985لیکر اب تک پیپلز پارٹی اور بالخصوص سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے لئے دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں

سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ فضل الرحمن کی بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 20:46

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسیر گروپ پیپلز پارٹی کا ہروال دستہ ہے۔مسیر گروپ کی 1985لیکر اب تک پیپلز پارٹی اور بالخصوص سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے لئے دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مسیر گروپ کے پی وائی او ضلع میرپور کی تنظیم سازی کے حوالے سے تمام خدشات دور کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مسیر گروپ کی پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ساتھ طویل عرصے کا ساتھ ہے۔مسیر گروپ نے ہر الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر تن من دھن کی بازی لگائی ہے۔مسیر گروپ کی پی وائی او ضلع میرپور کی تنظیم سازی کے حوالے سے خدشات دور کیے جائیں ۔مسیر گروپ کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مسیر گروپ بھی اپنے رویے میں نرمی اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں گے۔