چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جعفر آباد بلوچستان میں پانی کی قلت ،ْ بلوچستان اور کے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں
کرنل سہیل عابد شہید کے گائوں کی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے ،ْقائد حزب اختلاف شیری رحمن کا مطالبہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل (آج) پیش کیا جائے گا ،ْ چیئر مین سینٹ کی اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات 24 مئی 2018 20:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجلی کے کنٹرول کا سسٹم بے شک لاہور میں رکھا جائے لیکن کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بجلی کی مقامی ضرورت کے مطابق تقسیم کا اختیار دیا جائے۔
چیئرمین نے کہا کہ وہ اس پر وزارت پاور ڈویژن سے رپورٹ لے لیتے ہیں۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں افطاری اور سحری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ حکومت دعوے کرتی ہے کہ لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کر دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے پاور ڈویژن سے رپورٹ طلب کی جائے۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے میں تاخیر کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ،ْسینیٹر ستارہ ایاز نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر کافی دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے اور دن بدن یہ آگ پھیل رہی ہے لیکن اسے بجھانے کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی جائے۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خیبر پختونخوا میں ورکر ویلفیئر فنڈ سے عدم ادائیگی کے معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ہمیں اپنے کوٹہ کے مطابق بجلی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 162 ارب روپے اکائونٹ میں پڑے ہوئے ہیں لیکن طلبہ کی سکالر شپ، جہیز فنڈ اور اموات کے فنڈز کی مد میں ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین نے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے فاٹا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹر ہلال الرحمان نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ فاٹا میں بجلی کی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور خیبر پختونخوا میں کسی خرابی کی صورت میں بھی ہمارے گرڈ اسٹیشن بند کر دیئے جاتے ہیں۔ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ یومیہ ہو رہی ہے۔ چیئرمین نے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کوئٹہ میں داعش اور لشکر جھنگوی مل کر ہزارہ برادری اور دیگر افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید اور دو پولیس اہلکاروں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کرنل سہیل عابد کے گھر جانے والی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام پر رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور لشکر جھنگوی نے آپس میں اتحاد بنایا ہوا ہے اور افغانستان میں خراسان برانچ سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے گائوں کی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے لواحقین سے تعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی گئے تھے اور وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔اجلاس کے دور ان بتایا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل (آج) جمعہ کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بل کی منظوری کے لئے اپنے ارکان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے جانشینی (ترمیمی) بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے تحریک پیش کی کہ جانشینی (ترمیمی) بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان مغربی پاکستان سینما ہائوسز سگریٹ نوشی پر پابندی (تنسیخی) بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے تحریک پیش کی کہ مغربی پاکستان سینما ہائوسز سگریٹ نوشی پر پابندی (تنسیخی) بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.