نیب کر طرف سے شوکت عزیز اور دوسروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری خوش آئندعمل ہے ،سید جلال محمود شاہ

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) کنوینر سندھ بچا ؤکمیٹی و سربراہ سندھ یونائیٹیڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ نیب کر طرف سے شوکت عزیز اور دوسروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری خوش آئندعمل ہے ۔ یہ بات انہوں نے حیدر منزل کراچی میں پارٹی لائیرز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کچھ افراد کے خلاف تو کاروائی کر رہی ہے مگر سندھ کے اندر انتہائی کرپٹ سیاستدان آصف زرداری ، ان کے حواریوں اور بیوروکریسی کے خلاف ہلکہ ہاتھ رکھتی ہوئی آرہی ہے جس کی وہ سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں سندھ کو تباہ وبرباد کر دیا ہے اور میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ سندھ کے اندر کوئی بھی ادارا سیاسی مداخلت اور کرپشن سے پاک نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے ان کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اور ملک کی بقا کے لئیے ضروری ہے کہ2018 کے عام انتخابات سے پہلے سندھ اور ملک کے اند ر نیب کرپٹ سیاست دانوں کو احتساب کے کہٹہڑے میں کھڑا کرے۔ اس موقع پر امیر علی تھیبو، سید اسد اللہ شاہ،روشن بڑوڑو ، خواجہ نوید امین ، عنایت کھٹیان و دیگر موجود تھے۔