چترال کی وادی تریچ میں جواں سالہ لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

جمعہ 25 مئی 2018 13:28

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) چترال کے بالائی علاقے وادی تریچ میں جواں سالہ لڑکی نے دریامیں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

دخترغلام قادرجن کی عمر14سال بتائی جاتی ہے گذشتہ روزگھرسے لاپتہ ہوئی، تلاشی کے دوران پتہ چلاکہ اس نے دریامیں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔پولیس اورعلاقے کے لوگوںنے لڑکی کی لاش دریائے چترال سے برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق لڑکی کا دماغی توازن درست نہیں تھا اوراسے مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ یادرہے کہ چترال میں خواتین کی خودکشیوں کا پچھلے چند مہینوں میں 26 واں واقعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :