کشن گنگا ڈیم بنانے کا معاملہ عالمی بینک میں اٹھانے میں تاخیرنواز لیگ کی بھارت نوازی کی سوچی سمجھی پلاننگ ہے، راجہ راشد حفیظ

جمعہ 25 مئی 2018 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم بنانے کا معاملہ معاہدے کے ضامن عالمی بینک میں اٹھانے میں تاخیرنواز لیگ کی بھارت نوازی کی سوچی سمجھی پلاننگ ہے جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ناقابل معافی ہی․ عالمی ماہرین کی تجویز کے مطابق اس معاملے کو تاخیر سے اٹھانے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چائییے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو اس اہم قومی معاملے پر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف از خود کاروائی کرنی چائییے ․ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق امیدوار برائے سپیکر راجہ راشد حفیظ نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے معاملے میں سندھ طاس معاہدے کے ضامن عالمی بینک کی جانب پاکستان کے کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے پر اپنا رد عمل بیان کرتے ہوئے کہی ․انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں محض اپنے ذاتی سیاسی مفادات کو تحفظ دیا ہے اور کرپشن کے حامل میگا ترقیاتی پراجیکٹس کے سوا کوئی قومی خدمت کا کام نہیں کیا ․ عالمی ماہرین کا یہ کہنا کہ پاکستان نے یہ معاملہ اٹھانے میں دیر کر دی ہے جس کی وجہ سے اس کا کیس کمزور ہو گیا ہے انتہائی تشویش ناک اور ہر محب وطن پاکستانی کیلئے بی چینی کا باعث ہے ․ انہو ںنے کہا کہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرنے والے نواز شریف اور ان کی جماعت کے کسی بھی راہنماء کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ بروقت یہ معاملہ عالمی بینک کے سامنے اٹھاتے ․ بلکہ ن لیگ نے بھارت نوازی کی سب سے بڑی اور بد ترین مثال قائم کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایسا کیا اور پاکستان کے عوام ن لیگ کو ملک کے مفادات سے وفاداری نہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔