دوبارہ اقتدارمیں آکرجنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابرلے آئوں گا، محمدشہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ میں دوہسپتالوںکے توسیعی کامنصوبوں کاافتتاح کردیا
ہفتہ 26 مئی 2018 17:30
(جاری ہے)
وزیر اعلٰی پنجاب نے انتظامیہ کو ہسپتال کو مزید بہتر بنانے اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے جسے بھر پور جذبے کے ساتھ پورا کیا ہے اورمسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے صحت و تعلیم کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔
مظفرگڑھ کی سیاسی شخصیات میں سے صوبائی وزیر پنجاب برائے امداد باہمی اور سوشل ویلفئر ہارون سلطان بخاری, صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا حماد نواز ٹیپپو،میاں عمران قریشی،قسور کریم لنگڑیال بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ۔بعد ازاں وزیراعلی نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا،رجب طیب اردگان ہسپتال میں 4.8 ارب روپے کی لاگت سے 120 بیڈز سے 370 بیڈز کے اضافہ سے یعنی 250 بیذز پر مشتمل توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر رجب طیب اردگان ہسپتال میں توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے کہاکہ 2010 کے خوفناک سیلاب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں اپنے وسائل نچھاور کیے اور یہاں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سید نجم شاہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں سے رجب طیب اردگان ہسپتال کوعالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ مخالفین پسماندہ ضلع مظفرگڑھ میں آکر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا معیار چیک کریں۔صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے صحت کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کردیے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ملائیشیا اور ترکی کے ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں سے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں ترکی نے سیلاب زدگان کیلئے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مظفرگڑھ کو پاکستان کا نمبر ون ہسپتال دے کر اپنا قرض چکایا ہے اورجدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے حساب سے مظفرگڑھ میں پاکستان کا نمبر ون ہسپتال بن چکا ہے،انہوں نے کہاکہ میرا مظفرگڑھ کی عوام سے 2010 کے سیلاب میں جو رشتہ جڑا تھا اسے اب موت ہی ختم کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھیں گے کہ محمد شہباز شریف دنیا میں تو نے کیا کیا تو میں جواب دوں گا کہ میں نے مظفرگڑھ میں ایک شاندار ہسپتال بنایا تھا ،اس وجہ سے آپ مجھے معاف کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ ان پانچ سالوں میں جو ترقی جنوبی پنجاب کی ہوئی وہ پچھلے ستر سال میں نہیں ہوئی اورمیں اگلے پانچ سال میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے مقابلے میں کھڑا کردوں گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے ہمارے دور میں لگاے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے دور حکومت میں شہرسلطان میں یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جاے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.