فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن نے آزادکشمیر میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن نے آزادکشمیر میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا۔منسٹری کے زیر انتظام ذیلی محکمے BECSنے آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے 203سکولز میں مفت کتابیں تقسیم کی ہیں۔داخلہ مہم کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر بیکس ایجوکیشن کمیونٹی سکولزآزادکشمیر مقدس تنویر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ BECSپورے آزادکشمیر میں مفت تعلیم پر کام کررہا ہے ۔

وفاقی وزرات تعلیم کے زیر سایہ چلنے والے اس ادارے کے تحت آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں 203سکولز قائم ہیں جن میں طلبہ کو مفت کتب تقسیم کی جاتی ہیں۔داخلہ مہم کے دوران آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں آگاہی واک کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جس میں ہمیں بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کا تعلیم کی طرف بہت رجحان ہے ۔

خصوصاً دیہی علاقوں میں بچوں کو ساڑھے نو ہزار سے زاید مفت کتب دے دی گئی ہیں۔ان شاء اللہ اس مہم کو تمام دس اضلاع میں پہنچائیں گے۔آزادکشمیر میں تعلیم کی بہتری اور ناخواندگی کے خلاف جہاد میں بیکس ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اپنا بھرحصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل بیکس پاکستان محمد عبا س خان کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ جن کی تعلیم دوست پالیسی سے پاکستان وآزادکشمیر میں ناخواندگی کے خلاف ادارہ بھرپور کردار اداکررہا ہے۔

آزادکشمیر میں تعلیم کا رجحان دیکھ کر احساس ہوا ہے کہ مزید ادارے کھولے جائیں امید ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولز میں داخل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل بیکس سے خصوصی درخواست کر کے آزادکشمیر میں مزید اداروں کی منظوری حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :