صوابی ،عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل بٹاکڑہ کے صدر زرولی شاہ کو پُرانی دُشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اتوار 27 مئی 2018 15:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل بٹاکڑہ کے صدر زرولی شاہ کو پُرانی دُشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ، لیاقت علی شاہ سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ ان کا بھائی زرولی شاہ کو کوٹھا کے مقام پر اتوار کی صبح مبینہ طور پر سرزعلی شاہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، وجہ قتل پُرانی دُشمنی بیان کی ہے ،ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :