
نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا ،سلطان محمود چوہدری
نواز شریف کے بیانیہ نے میرے بیان کی تصدیق کر دی ، رہنما تحریک انصاف
اتوار 27 مئی 2018 20:10
(جاری ہے)
حلقہ کھڑی کی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں افطار ڈنر میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ زیادتی اور دھاندلی خود بولتی ہے جعلی مینڈیٹ اور جعلی ڈگری والے شرمندہ شرمندہ نظر آتے ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ سمیت تمام ونگز اور زیلی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں سماہنی میں جنگلات میں لگنے والی آگ حکومتی نااہلی ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے سورج کی کرنیں اقتدار کے ایوانوں میں طلوع پذیر ہونے کو ہیں مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج وفاق اور آزاد کشمیر میں ہمیشہ کے لیے غرقاب ہونے والا ہے۔ رکنیت سازی کا کام جلد مکمل کیا جائے عید کے بعد تنظیم سازی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ کھڑی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افطار ڈنر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا فقید المثال استقبال کیا گیا افطار ڈنر سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ غداری کے مترادف ہے اس پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے حلقہ کھڑی کے عوام نے آج ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ حلقہ کھڑی کی عوام جعل ساز کی جعل سازی اور منافقت کی سیاست سے تنگ آ چکے افطار ڈنر کے موقع پر سجادہ نشین دربار کھڑی شریف میاں عمر بخش نے خصوصی دعا کرائی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میرے افطار ڈنرز میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت بتا رہی ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام دھاندلی کی پیداوار حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ہی فاروق حکومت کا بستر گول کر دیا جائے گا۔راٹھورمزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.