Live Updates

اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ، اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے، بابر اعوان

پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے،پنجاب میں مختلف اداروں اور کمپنیوں میں116 ارب روپے کی کرپشن شہباز دور میں ہوئی، تحریک انصاف پنجاب میں بھی کلین سویپ کرے گی،وزیراعظم نے ایک ارب روپے کچھ یونین کونسلوں میں لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے دئیے ہیں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 18:23

اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ، اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے،پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے،پنجاب میں مختلف اداروں اور کمپنیوں میں116 ارب روپے کی کرپشن شہباز حکومت کے دور میں ہوئی، تحریک انصاف پنجاب میں بھی کلین سویپ کرے گی،وزیراعظم نے ایک ارب روپے کچھ یونین کونسلوں میں لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے دئیے ہیں۔

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک کے غیر ملکی فنڈنگ پر میرے دلائل مکمل کر لیے گئے ہیں،اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایک شخص پارٹی میں نا ہو اس کے ساتھ کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی،پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دیگر جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواستیں موجود ہیں تاہم کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ انہوں نے کہا پنجاب میں مختلف اداروں اور کمپنیوں میں ایک سو سولہ ارب روپے کی کرپشن شہباز حکومت کے دور میں ہوئی۔گلو بٹوں کے اقتدار میں تین دن رہ گیے ہیں اور ایسے رخصت ہوں گے کہ کبھی مڑ کر برسراقتدار نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف پنجاب میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

عمران خان نے پنجاب کے اداروں میں موجود بیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ایک ارب روپے کچھ یونین کونسلوں میں لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے دئیے ہیں۔وزیراعظم کو کوئی اختیار نہیں کہ قوم کے پیسے تقسیم کرے۔وزیراعظم اپنی ایر لائن سے لوگوں کو مفت بھیج سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات