عوامی حمایت سے ا یم ایم اے آئندہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی ، بلوچستان بھر سے صاف ستھری اور محب اسلام لیڈرشپ قوم کے سامنے پیش کریںگے ، استحصال و ظلم پر مبنی فرسودہ نظام لوگوں کے مسائل حل کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتا ، اسلام کا عادلانہ نظام ہی لوگوں کے مسائل کا حقیقی حال ہے ، ہدایت الرحمان بلوچ

پیر 28 مئی 2018 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی وایم ایم اے کے قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوامی تائید وحمایت سے ا یم ایم اے آئندہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئیگی ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے صاف ستھری اور محب وطن ، محب اسلام لیڈرشپ قوم کے سامنے پیش کرے گی ، استحصال اور ظلم پر مبنی فرسودہ نظام لوگوں کے مسائل حل کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتا ، اسلام کا عادلانہ نظام ہی لوگوں کے مسائل کا حقیقی حال ہے ۔

وہ بروز پیر پارٹی کے صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ عوام الناس دین دار صالح خدمت کے جذبے سے سرشارلیڈرزکا ساتھ دیں اور ان کوووٹ دیں،بدقسمتی سے سیاست کو کاروبار بناکر بدنام کر دیاہے الیکشن قریب آتے ہی موسمی پرندے کچھ قوتوں کی آشیر باد سے پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں،جماعت اسلامی کرپشن مورثیت سے پاک حقیقی دینی عوامی جمہوری پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ر مضان نیکیوں کا موسم بہار اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمارے اندر باہمی اخوت اورمحبتیں پیدا کرتا ہے ، ہمیں اس مقدس مہینہ میںاپنے اللہ تعالیٰ سے تعلق استوار کرنے اور اپنے گناہوں سے نجات کیلئے آپؐکی سنتوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا،دراصل رمضان المبارک صحیح معنوں میں وقت کی پابندی اور ٹائم مینجمنٹ کا مہینہ ہے جس میں انسان خصوصاًً مسلمانوں کو یہ سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے کہ وہ اپنے وقت کا استعمال کیسے کریں اور سال کے بقیہ گیارہ مہینوں میں اپنا وقت کس طرح گزاریں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسان صبر کی تربیت حاصل کرتا ہے کہ بقیہ گیارہ مہینوں میں کس طرح صبر کیا جائے اور صبر کرنے والوں کو اللہ رب العزت اپنا دوست اور محبوب رکھتا ہے ۔