مسلم لیگ (ن )حکومت آزادخطہ کوماڈل اسٹیٹ بناکردم لے گی ،ْراجہ مقصود احمد

مسلم لیگ (ن )تعمیروترقی کادوسرانام ہے اوراپنے منشور کے مطابق لوگوں کی خدمت کے ایجنڈے پرپیراعمل ہے ،ْضلعی صدر مسلم لیگ (ن )

بدھ 30 مئی 2018 15:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کے سابق ممبروضلعی صدرمسلم لیگ (ن )راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت آزادخطہ کوماڈل اسٹیٹ بناکردم لے گی۔تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کاشیوا ہے۔ ن لیگ تعمیروترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کودوگناہ کروایا جو آزادکشمیرکی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود میں سنگ میل ثابت ہورہاہے۔

مسلم لیگ( ن) کی حکومت آزادکشمیرکے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امیراور غریب کافرق ختم کرکے غریبوں کے بچوں کوبھی سرکاری نوکریوں اور اعلیٰ عہدوں پرتعینات ہونے کاحق دیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ (نض کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے کام ترجیح بنیادوں پرکررہی ہے۔ مسلم لیگی حکومت عوام دوست حکومت ہے جولوگوں کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیزپرحل کررہی ہے۔مسلم لیگ ن تعمیروترقی کادوسرانام ہے۔ مسلم لیگ (ن ضاپنے منشور کے مطابق لوگوں کی خدمت کے ایجنڈے پرپیراعمل ہے۔ انھوںنے کہاکہ عوامی خدمت ہی اقتدار تک پہنچنے کاراستہ ہے ۔