میرپور پولیس نے مئی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن سمیت اسلحہ و پانچ اشتہاری مجرمان گرفتار کئے

بدھ 30 مئی 2018 15:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) میرپور پولیس نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 15 کلو چرس ساڑھے تین کلو ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و پانچ اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے۔

(جاری ہے)

تھانہ میرپور کے محرر سجاد نے ماہ مئی کی کارکردگی میڈیا کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ہارون خان کے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کیلئے گھیرا تنگ کر دیا تھا، ایس ایچ او میرپور ہارون خان نے ماہ مئی میں 15 کلو چرس 3581 گرام ہیروئن، ایک عدد رائفل، آٹھ عدد بندوقیں،4 عدد پستول اور 5 عدد کارتوس برآمد کئے جبکہ مختلف مقدمات میں اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق 2009ء میں تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں قتل کرنے والے مفرور کو بھی گرفتار کیا۔ ایس ایچ او ہارون نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 60 فیصد منشیات فروش ضلع بدر ہوئے جبکہ باقی 40 فیصد منشیات فروشوں کیلئے بھی ٹیم بنا دی ہے، جلد ہی ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔