صدر آزاد جموں وکشمیر کی جموں وکشمیر کونسل کی آئینی اصلاحات پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد

بدھ 30 مئی 2018 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی آئینی اصلاحات پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد دی ہے۔نبدھ کو مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے آزادجموں وکشمیر کونسل میں آئینی اصلاحاتی پیکج لانے میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جموں وکشمیر کونسل میں اس آئینی اصلاحات کی بڑی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر نے رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود عزم اور حوصلہ مندی سے جموں وکشمیر کونسل میں آئینی اصلاحات لانے کی مہم کو جاری رکھا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل ریفارم پیکج کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی عکاسی کرتانہے۔ آئینی اصلاحات ایک تاریخی فیصلہنہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ان اصلاحات سے حکومت آزادکشمیر کو انتطامی ومالی اختیارات مل جائیں گے ۔ پاکستان اور کشمیر کے درمیان تعلقات مستحکم و مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں وفاقی حکومت اور پاکستانی عوام نے ہماری مکمل حمایت کی۔