وزیراعظم آزاد کشمیر کی آبائی یونین کونسل سلمیہ میں ٹمبر مافیا اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین کے درمیان پھڈ ا

ڈی ایف او جہلم ویلی ارشد خان نے فارسٹر اور فارسٹ گارڈ کو معطل کر دیا وں کے خلاف دفعہ 28کا مقدمہ درج کرنے گرفتاری ،ٹرک اور لکڑی کی ضبطگی کا حکم نامہ جاری

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آبائی یونین کونسل سلمیہ میں ٹمبر مافیا اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین کے درمیان ہو نے والا پھڈا ڈی ایف او جہلم ویلی ارشد خان نے فارسٹر اور فارسٹ گارڈ کو معطل کر دیا جبکہ سمگلروں کے خلاف دفعہ 28کا مقدمہ درج کرنے گرفتاری ،ٹرک اور لکڑی کی ضبطگی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا جہلم ویلی راجہ عمران شاہین براستہ سدھن گلی ہٹیاں بالا آ رہے تھے کہ وزیراعظم کی آبائی یونین کونسل سلمیہ میں لکڑ سمگلروں کو انھوں نے روکنے کی کو شش کی لیکن وہ رکنے کے بجائے فرار ہو گئے واقعہ کے اڑتالیس گھنٹے گذرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی واضع ہدایت کے باوجود نہ تو ٹرک ضبط کیا گیا اور نہ ہی سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈی ایف او جہلم ویلی ارشد خان نے متعلقہ بلاک میں ناقص کارکردگی دکھانے ،سمگلروں کی سائیڈ لینے اور لکڑ ضبط نہ کر نے پر فارسٹر راجہ افتخار خان اور بلاک آفیسر شیراز خان کو معطل کرتے ہوئے دفعہ 28کے تحت سمگلروں ڈرائیور فیاض ولد سکندر اور ٹرک مالک راجہ افضال کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے آخری اطلاعات کے موصول ہو نے تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ڈی ایف او ارشد خان نے تینوںاضلاع جہلم ویلی،مظفرآباد اور باغ کے ایس پیز کو بھی ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمگلنگ میں ملوث مزدہ ٹرک کو فوری طور پر ضبط کیا جائے دریں اثناء یونین کو نسل سلمیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی شخص نے اپنا نام راجہ توفیق ظاہر کرتے ہوئے مقامی صحافی کو فون پر بتایا کہ ہم جو لکڑ لے کر جا رہے تھے وہ پر مٹ پر حاصل کی گئی تھی ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین ٹرک کا پھیچا کرتے ہوئے ہمارے گھر تک آگئے تھے لکڑ پکڑنا ڈی سی کا کام نہیں ہے اگر لکڑ غیر قانونی تھی تو اسے پکڑنا جنگلات کا کام ہے جس وقت یہ واقعہ ہوا اسی وقت ڈپٹی کمشنر اور ہمارے درمیان معاملہ طے ہو چکا ہے اب بلاوجہ اسے اخبارات میں اچھالا جا رہا ہے عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلمیہ اور چکار میں آئے روز جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قومی جنگلات کو بچائیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب شخص کو گھروں کی تعمیر کے لیے لکڑ نہیں ملتی جبکہ با اثر ٹمبر مافیا دن دیہاڑے قومی جنگلات کا صفایا کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :