Live Updates

خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ خوش آئند ،

یوٹرن والے سیاسی مخالفین کی الٹی گنتی شروع ہو چکی‘پرویز ملک الیکشن میں عوام کے پاس جانے کیلئے ن لیگ کے پاس بہت کچھ مخالفین کے پاس شرمندگی کے سوا کچھ نہیں‘ خواجہ عمران نذیر

جمعہ 1 جون 2018 14:36

خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ خوش آئند ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ خوش آئند یوٹرن کے ماسٹر سیاسی مخالفین کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،نام نہادمٹھی بھر اشرافیہ عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر بہت پریشان ہے ، بعض سیاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میںدھرنا گروپ پیش پیش رہا، 2018ء کا جنرل الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس بہت کچھ لیکن مخالفین کے پاس شرمندگی ،دھرنے قومی اداروں پر حملوںاور انتشار کی سیاست اور یہودی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،ڈاکٹر اسد اشرف،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔

میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات